اسلامی ممالک کے مابین سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کامسٹیک نوبیل فیسٹیول کے انتظامی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزہان کسٹافن بھی موجود تھے۔ انتظامی کمیٹی نے صدر مملکت کو قازقستان میں نوبیل فیسٹیول کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ نوبیل فیسٹیول کا مقصد ہر ایک کی تعلیم اور سائنس تک رسائی آسان بنانا ہے ، نوبیل فیسٹیول میں نوبیل انعام یافتہ افراد، سائنسدان اور اور عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے مابین سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پر قازقستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور قازقستان کے مابین براہ راست فضائی روابط کا قیام خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے سائنس اورٹیکنالوجی کے میدان میں اسلامی ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کیلئے کامسٹیک کی کوششوں کو سراہا۔

Daily Askar

Comments are closed.