شانگلہ(رپورٹ/ابرارحسین)شانگلہ پولیس نے اپنے شہداء پولیس کی یاد میں ہسپتال الپوری میں بلڈ ڈونر کیمپ کا انعقاد کیا،بلڈ ڈونرکیمپ میں شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے شانگلہ پولیس کے ہر رینک کے افیسران اور جوانوں نے اپنے خونکی عطیات پیش کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ خون کی عطیات کا مقصد شہداءپولیس کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،ہمیں اپنے شہداء پولیس پر فخرہے۔ کیونکہ سال 2007 میں دہشت گردی کے دورمیں پورا ملاکنڈڈویژن سوکھی ہوئی لکڑیوں کی طرح جل رہاتھا بلکہ پولیس کے بہادر اور دلیر جوانوں نے اگ کی ان چنگاریوں میں ننگے پاؤں منزلمقصود تک سفر کرتے ہوئے ہر قسم کی قربانی کا سامنا کیا اور کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے۔آج جو ہماری عوام آرام سے اپنے معمولاتزندگی بسر کرتے ہیں اس کی اصل وجہ شانگلہ پولیس کی اپنے قیمتی جانوں کا نظرانہ ہے۔بلڈ ڈونر کیمپ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹراور دیگر افیسران موجود تھے۔ انھوں نے شہداء پولیس کی یاد میں اپنے خون کی عطیات پیش کئے۔اس موقع پر سول سوسائیٹی کےممبران اور دیگر معاشرے کے ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے۔جنہوں نے شانگلہ پولیس کی قربانیوں کی تعریف کی،اس موقع پرانھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان شہدائے پولیس کی قربانیوںکے بدولت آج امن کی فضاء قائم ہے۔ انھوں نے خون عطایات کے موقع پر یہ بھی کہا کہ آج میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہمارےپولیس آفسران اور جوانان شہدائے پولیس کی یاد میں خون کی عطیات دے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوہسپتال نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس ہمارا فخر ہے انھوں نے پختون روایات مدنظر رکھتے ہوئے امن کی بحالی کیلئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں جن کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔۔
Comments are closed.