اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے تاریخی قرار دار امریکی کانگریس میں پیش

قرارداد کے تائید کندگان میں کانگریس وویمن الہان عمر ، راشدہ طلیب اور کانگریس مین آنڈرے کارسن شامل ہیں۔
قرارداد کے مقاصد میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد اسلام کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کرنا ہے۔
پیش کی جانے والی قرارداد کا اردو ترجمہ
اسلام کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کرنا
جبکہ اس قرارداد کو “اسلام کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک کے طور پر تسلیم کرنے والی اصل قرارداد” بیان کیا جا سکتا ہے۔
جبکہ لفظ “اسلام” کا مطلب “خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا” اور “امن” ہے۔
جبکہ مسلمان قرآن پاک کو ہدایت کی کتاب مانتے ہیں۔
جبکہ مسلمان اپنی زندگی کا طریقہ حدیث کے گرد وضع کرتے ہیں، جو کہ روایات اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مجموعہ ہے۔
اگرچہ اس کی جڑیں مزید پیچھے جاتی ہیں لیکن اسلام 622 عیسوی میں تیزی سے پھیلنا شروع ہوا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے مدینہ تک کا سفر شروع کیا اور جس دن اسلامی کیلنڈر کا آغاز ہوا؛
جبکہ قرآن کہتا ہے کہ عالم کی سیاہی شہید کے خون سے زیادہ مقدس ہے جس کی وجہ سے اسلامی ثقافت میں سائنس، فلکیات، کیمیا، ریاضی، طب اور فلسفے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
جبکہ اسلام دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اور تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔
جبکہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 2,000,000,000 مسلمان ہیں۔
جبکہ امریکہ میں تقریباً 3,500,000 مسلمان ہیں، جن کا متنوع نسلی اور ثقافتی پس منظرہے؛
جبکہ امریکی مسلمان امریکہ کی معیشت، تنوع، فلاحی سرگرمیوں، طبی اور سائنسی تحقیق، شہری خدمات، اور دیگر شعبہ جات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جبکہ ریاستہائے متحدہ میں مسلمانوں کی پہلی بڑی آبادی افریقیوں کو غلام بنا کر رکھی گئی تھی، جن میں سے بہت سے افراد کو انہیں اپنا عقیدہ چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔ اور
جبکہ اسلام ایک توحیدی مذہب ہے، ۔
جبکہ اسلام سکھاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے 99 نام ہیں، جن میں سے ہر ایک اس کی خصوصیات کی نمائندگی کرتا ہے، جیسے کہ رحم کرنے والا یا عطا کرنے والا۔
جبکہ اسلام مضبوط اخلاقی عقائد کا ایک مکمل نظام ہے جو امن، مساوات اور سماجی انصاف کو فروغ دیتا ہے۔
جبکہ اسلام یہ لازم کرتا ہے کہ حکومتوں کو ہمیشہ عدل، انصاف اور ہمدردی پر توجہ دینی چاہیے۔
جبکہ اسلام تمام لوگوں کی برابری کا درس دیتا ہے، بلا تفریق نسل یا سماجی حیثیت، اس کے خلاف ہونے والے نظاموں کو ختم کرتا ہے، بشمول ذات پات کے نظام؛
جبکہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔
جبکہ اسلام پانچ ستونوں پر مشتمل ہے۔
جبکہ پانچ ستون توحید (ایمان کا اعلان)، نماز (روزانہ 5 مرتبہ)، روزہ (رمضان کے مہینے میں روزہ)، زکوٰۃ (تمام کمائی کا 2.5 فیصد صدقہ کرنا)، اور حج ہیں۔)
جبکہ روزانہ کی باجماعت 5 نمازیں مومنین کو گناہوں سے بچانے کے لیے فرض کی گئی ہیں۔
جبکہ واجب صدقہ ایک شخص کو خود غرضی سے پاک کرنے اور غریبوں کے ساتھ ہمدردی کی ترغیب دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔
جبکہ رمضان المبارک کے روزے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ضبط نفس اور روحانی تجدید کو فروغ دیتے ہیں۔
جبکہ مکہ کی زیارت حج متنوع پس منظر کے پیروکاروں کو اکٹھا کر کے اسلام میں ایک متحد قوت کا کام کرتا ہے۔
جبکہ اسلام واضح طور پر سکھاتا ہے کہ مذہب میں کوئی جبر نہیں ہے، اور انسان کسی بھی مذہب پر عمل کرنے میں آزاد ہے۔
جبکہ مسلمان اسلام کو طرز زندگی سمجھتے ہیں۔
جبکہ مسلمان عید الفطر اور عید الاضحی مناتے ہیں، جو بالترتیب رمضان کے روزے کے مہینے کے اختتام پر اور اسلامی قمری ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہیں۔
جبکہ مسلمان اسلامی قمری کیلنڈر کی پیروی کرتے ہیں، جسے ہجری کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے، جہاں ہر بار نیا چاند نظر آنے پر ایک نیا مہینہ شروع ہوتا ہے۔ اور
جبکہ ان فرائض کی انجام دہی ایک مسلمان کی زندگی کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، اور ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو مرتب کر تی ہے : اب، اس لیے
امریکہ اور پوری دنیا میں اسلامی برادری کے ارکان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کرنے کے لیے، ایوان نمائندگان نے اسلامی عقیدے کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.