نوشہرہ پولیس کا امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ماہ اگست 2023 میں سماج دشمن عناصر کے خلاف منظم اور بھرپور کاروائیاں۔

نوشہرہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ناصر محمود کی سربراہی میں معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنے والے افراد کیخلاف ماہ اگست 2023 میں بھر پور اور منظم کاروائیاں کرکے بڑی کامیابیاں اپنے نام کی۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران قتل،اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب 154 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں، سمگلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے183 منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کرتے ہوئے 120.745کلوگرام چرس 20.719 کلوگرام آئس, 7.622 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 14 کلاشنکوف ، 215 پستول اور 13 عدد رائفل برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئےاس کے علاوہ سثرہٹ کرائم میں ملوث 5گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 24موٹر سائیکل ،101موبائل فونز برآمد کرکے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کو حوالے کئے گئے ۔بغیر قانونی دستاویزات رہائش پذیر 49 افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ہوائی فائرنگ کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس ناصر محمود نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔ امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائینگے۔

Daily Askar

Comments are closed.