صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اغواءہونے والی شیر خوار بچی کو پشاور سے بازیاب کرا کر 2 اغواءکار خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق شیر خوار بچی کو 27 اگست کو کوئٹہ سے اغواءکرنے کے بعد پشاور لے جا کر وہاں سے اسے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اس دوران اغوا کار دھرلی گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اغوا کار خواتین کا تعلق افغانستان سے ہے جو اس سے قبل بھی شیر خوار بچوں کے اغواءمیں ملوث رہی ہےں، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.