اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
7 کاروائیوں میں 139 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار۔
موٹر وے ٹول پلازہ خانیوال کے قریب گاڑی سے 45 کلو 600 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد۔
اسلام آباد کا رہائشی منشیات گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد۔
ملزم پرواز نمبر PK-230 کے ذریعے مسقط سے لاہور پہنچا تھا۔
قصور میں پاکستان رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں 4 ملزمان گرفتار۔
لاہور اور قصور کے رہائشی ملزمان کے قبضے سے 7 کلو ہیروئن برآمد۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 50 آئس اور 50 چرس بھرے کیپسولز برآمد۔
پاکپتن کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-631 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
غزر تاؤس بالا بازار کےقریب مقامی رہائشی سے 9 کلوگرام چرس برآمد۔
لک پاس چیک پوسٹ پر ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔
دوران کارروائی بس میں موجود 5 عدد پارسلز سے 40 کلوگرام آئس برآمد۔
منشیات گاڑی کے سپیئر پارٹس کی آڑ میں کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔
پسنی کے علاقے پدراک کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 25 کلو چرس برآمد۔
ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.