صحبت پور02 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر صحبت پور میران بلوچ نے کہاکہ حکومت بھرپور انداز میں کوشش کر رہی ہے غریب لوگوں کی مشکلات کے ازالے و زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مختلف منصوبوں کے ذریعے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی خدمت کے تسلسل کی ایک کڑی ہے جس کے تحت نادار مستحق و ضرورت مند افراد کی مالی امداد فراہم کی جارہی ہے تاکہ یہ غریب لوگ کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں کوشش کی جائے ضرورت مندوں تک درست انداز میں امانت کی فراہمی ممکن ہوسکے ضلعی انتظامیہ درپیش مسائل کے تدارک کیلیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عبدالرحیم بلوچ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عبدالرحیم بلوچ نے ملاقات کے دوران محکمہ کی جانب سے ضرورت مند لوگوں کو دی جانے والی قسط اور دیگر انتظامات و تمام تر صورتحال کے متعلق تفصیل کے ساتھ ڈپٹی کمشنر صحبت پور کو آگاہی فراہم کی۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور میران بلوچ۔نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد صاف و شفاف طریقے سے دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ناجائز کٹوتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے محکمے کے آفیسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت عمدہ انداز سے سرانجام دیں جس کے لئے حکومت پاکستان نے انہیں منتخب کیا ہے اور جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اس کو بخوشی و خلوص دل سے ادا کریں۔
Comments are closed.