کچھی02اکتوبر:ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیومہم کا آغاز کردیا افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر رحیم بگٹی ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی نے پولیومہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں انسدادپولیو مہم کے حوالے سے ٹیموں کو متعلقہ ایریاز میں بھیجا گیا ہے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹیموں کو ٹارگٹ دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر پیش کریں گی ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کے وسیع ترمفاد میں ہے ہمیں ملکر اس قومی فریضے کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ اس مہلک وبا ء کو جڑ سے ہی ختم کیا جاسکے انہوں نے ہدایت دیں کہ ٹیموں کو مقررہ روٹ سے جانا اور واپس آنا ہوگا تاکہ راستے میں رہ جانے والے بچوں کو واپسی پر پولیو کے قطرے پلوائے جاسکیں ٹیموں کو اس بات کا پابند کیا جائے تاکہ اپنے ٹارگیٹ کے حصول کو ہرصورت یقینی بناسکیں انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے آفیسران کو احکامات دیئے کہ وہ اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی و حب الوطنی کے ساتھ سرانجام دے کر ملک کو پولیو جیسی وباء سے پاک کرنے میں اپنا موثر انداز میں کردار ادا کریں۔
Comments are closed.