ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے گزشتہ روز کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا

ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے گزشتہ روز کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا ہسپتالوں میں مستونگ بم دھماکے کی ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹرز اور اسٹاف کی بروقت موجودگی اور زخمیوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی پر مسرت کا اظہار کرتے ہو کہا کہ ڈاکٹروں کے بہترین کام اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے سیکریٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ، سول ہسپتال کو?ٹہ، ٹراما سینٹر، بی ایم سی ہسپتال، شیخ زید ہسپتال کو?ٹہ، شہید نواب غوث بخش ر?یسانی ہسپتال مستونگ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ، ریجنل بلڈ سینٹر کو?ٹہ، مرک 1122 کا عملہ و ایمبولینس سروس اور ایدھی ایمبولینس سروس کے تمام طبی عملے کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز زخمی مریضوں کی مدد کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے اداکر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا تمام عملہ زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کر رہا ہے اور وہ انتظامات سے مطمئن ہیں نگران صوبائی وزیر صحت نے زخمی مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی انہوں نے ان کے مسائل سنے اور انہیں اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا انہوں نے کہا کہ حکومت زخمی مریضوں کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مشکل گھڑی میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے طبی و انتظامی عملے نے جس قومی جذبے کے تحت کام کیا اس کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہیلتھ پروفیشنلز اسی محنت و لگن سے عوامی خدمت میں ثابت قدم رہیں گے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کے ہسپتالوں کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امر کا ظاہر کیا کہ وہ زخمی مریضوں اور موجود ڈاکٹروں اور نرسوں کا خیال رکھتے ہیں جو ان کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں ان کے دورے سے ڈاکٹروں اور نرسوں کے حوصلے بلند اور مریضوں کو بازپرسی کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.