ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمیع اللہ ولد ملک سعداللہ جان ترین کو ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ پشین کیلئے پبلک ریلیشن آفیسر مقرر کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ خبریں سمیع ترین نشر شائع و شیئر کیا کرے گا اس کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں کر سکتا، نوجوان صحافی سمیع ترین کا شمار بلوچستان کے سنئیر صحافی میں ہوتا ہے یاد رہے کے اس سے پہلے بھی سابقہ ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی اور ڈاکٹر یاسر بازئی کے ساتھ سمیع ترین بطور پی آر او اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، سمیع ترین میڈیا ہاوس پشین کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی رجسٹرڈ اور واحد تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے ترجمان پاکستان کے نامور اخبارات اور مختلف نیوز چینلز میں بطور رپورٹر سوشل میڈیا کا مقبول ترین پیج آواز پشین کے ایڈمن کی صورت میں بہترین صحافتی خدمات سرانجام دیتے ارہے ہیں، ان کی اس بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انکو دوبارہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پشین کا پی آر او تعینات کر دیا گیا، سمیع ترین نہایت پروفیشنل صحافی کے طور پر مشہور ہیں، ماضی میں اُن کی بطور پی آر او پوسٹنگ ڈسٹرکٹ انتظامیہ پشین کے لیے مثالی اور اہم ثابت ہوا، سمیع ترین ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پشین کی کارکردگی اجاگر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
Comments are closed.