پی سی بی کی سلیکشن پر احتجاج: خیبر کے نوجوان کرکٹر نے کرکٹ کٹس آگ لگا دی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لنڈی کوتل، ضلع خیبر: ضلع خیبر کے نوجوان کرکٹر شاہ فہد امیر اور والد امیر نواز شینواری نے پی سی بی کی انڈر 15، 17 اور 19 ٹرائلز میں مبینہ اقرباء پروری اور میرٹ کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا۔ شدید غصے میں والد نے اپنے بیٹے کے کرکٹ کٹس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
والد نے الزام لگایا کہ سلیکٹرز، خاص طور پر تیمور آفریدی، ذاتی پسند کے کھلاڑیوں کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ حقیقی ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پی سی بی سے فوری انکوائری اور میرٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.