’ایک تھا ٹائیگر‘ کے بعد سلمان خان کی نئی فلم ’ببر شیر‘ تہلکہ مچانے آرہی ہے

بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلموں بجرنگی بھائی جان اور ایک تھا ٹائیگر کے ڈائریکٹر کبیر خان اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ممکنہ طور پر ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

ہدایت کار اور فلم لکھاری کبیر خان کی سلمان خان کے ساتھ خوب جمتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب یہ دونوں کسی پروجیکٹ پر ساتھ کام کرتے ہیں تو فلم کو بلاک بسٹر فلم بننے سے کوئی نہیں روک سکتے۔

سلمان خان اور کبیر خان نے ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی بلاک بسٹرز میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کے مداح کسی نئے پروجیکٹ کے برسوں سے منتظر تھے۔
تو اب لگتا ہے کہ اس جوڑی کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔

بالی ووڈ میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ کبیر خان اپنی نئی فلم ’’ببر شیر‘‘ میں صرف اور صرف سلمان خان کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انھوں نے اداکار سے ملاقات بھی کی اور فلم کی کہانی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

فلم رائٹر اور ڈائریکٹر کبیر خان نے ابھی فلم کے سربستہ رازوں سے پردہ تو نہیں اُٹھایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ببر شیر میں یہ کردار سلمان خان کے علاوہ کسی اور کے لیے موزوں نہیں ہے۔

سلمان خان نے اس معاملے پر تاحال خاموش ہیں لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اس فلم کے حوالے سے کافی پُرجوش ہیں۔ اگر سلمان خان فلم میں کام کے لیے تیار ہوجاتے ہیں تو کبیر خان کے ساتھ ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘، ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بعد چوتھی فلم ہوگی۔

ببر شیر کے اسکرپٹ پر بات کرنے کے لیے سلمان خان اور کبیر خان رواں ماہ تیسری ملاقات کریں گے اور امید ہے کہ اس ملاقات میں دونوں فلم کی تیاری کے آغاز کا اعلان کردیں۔

Daily Askar

Comments are closed.