نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ و خارجہ سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سابق وفاقی وزیر خزانہ و خارجہ سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ سرتاج عزیز ایک باصلاحیت محب وطن رہنماء تھے جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی بحیثیت وفاقی وزیر خزانہ و وفاقی وزیر خارجہ سرتاج عزیز کا کردار نمایاں کارکردگی کا حامل رہا۔

مرحوم ایک نفیس ، باصلاحیت اور مخلص انسان تھے جن کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا، میر علی مردان خان ڈومکی نے مرحوم سرتاج عزیز کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.