*جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گے، ایس ایچ او اوتھل*

*اوتھل میں امن و امان کا کوئی مسلہ نہیں، جان محمد جاموٹ*

*جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گے، ایس ایچ او اوتھل*

اوتھل (رپورٹ-عزیز یوسفزئی) ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے کہا کہ اوتھل میں امن و امان کا کوئی مسلہ نہیں، جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گے، منشیات فروشوں کو لگام دی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیروچیف اوتھل لسبیلہ روزنامہ عسکر انٹرنیشنل سے اوتھل تھانہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، جان محمد جاموٹ نے کہا کہ ضلعی صدر مقام اوتھل میں امن وامان کا کوئی مسلہ نہیں. اوتھل کا شمار جرائم سے پاک شہروں میں ہوتا ہے. منشات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے مزید کسی نے منشیات فروشی کا دھندہ شروع کیا تو اسے کڑی سزا دی جائے گی. جان محمد جاموٹ نے مزید کہا کہ اوتھل پولیس دن رات جرائم کے خاتمے کے لیئے کوشاں ہے تاکہ اوتھل کے عوام کو ریلیف مل سکے. انہوں نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کی حفاظت کرنا ہے. منفی سرگرمیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ملزم چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔

Daily Askar

Comments are closed.