نصیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں میں یواین کی جانب سے چاول کا بیج تقسیم کیا گیا
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن 03جون
نصیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں میں یواین کی جانب سے چاول کا بیج تقسیم کیا گیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے وئیر ہاؤس کا دورہ کرکے بیج تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر کچھ شکایات بھی موصول ہوئیں جس پر فوری طور پر اقدامات کرکے ان کا تدارک کیا گیاتحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے تحصیل تمبو میں مختلف مقامات پر بیج تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور کسانوں میں تقسیم کئے گئے بیج کی کوالٹی بھی چیک کی جبکہ انہیں تقسیم کے حوالے سے تمام تر تفصیلات سے بھی آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر تحصیلدار مجیب رحمان ساتکزئی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں گندم کے بعد چاول کا بیج بھی فراہم کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے اس سے نہ صرف کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ وہ اپنے پاؤں پر بھی صحیح معنوں میں کھڑے ہو سکیں گے کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے چاول کے بیج کا تقسیم ایک خوش آئند اقدام ہے کیونکہ نصیرآباد میں گندم کے ساتھ ساتھ زیادہ تر چاول کی فصل کاشت کی جاتی ہے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ عوام کے مفاد میں بہتر اقدامات کرنے والوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنارہی ہے تاکہ عوام کی خدمت کرنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے بیج تقسیم کرنے کے موقع پر کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت حقدار متاثرہ کاشتکاروں میں چاول کا بیج تقسیم کیا گیا۔
Comments are closed.