وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹؤیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گوادر شہر کی ترقی اور بندرگاہ سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ کیلئے گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ(ایس ای ڈی) کا درجہ دینے کی سمری منظور کی ہے

 

کوئٹہ 3جون۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹؤیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گوادر شہر کی ترقی اور بندرگاہ سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ کیلئے گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ(ایس ای ڈی) کا درجہ دینے کی سمری منظور کی ہے اُس اقدام کے ذریعے تجارت، سیاحت رئیل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ کے شعبوں کو ناصرف مسابقت کی بہترین سطح تک فروغ ملے گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی اسکے علاوہ صنعتی سرگرمیوں کے لیے وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں پر چھوٹ کی ترغیب اور سرمایہ کاروں کو ویزا پالیسی میں رعایت بھی ممکن ہوسکے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.