مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں حبیب اللہ ولد پشین دیار سکنہ دیلوئی حال رحیم آباد نے اپنی بیوی مسماۃ(ن) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

 

سوات (عارف احمد) مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں حبیب اللہ ولد پشین دیار سکنہ دیلوئی حال رحیم آباد نے اپنی بیوی مسماۃ(ن) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو پٹرول پمپ میں گولی ماری گئی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے خاتون کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی میں گھریلوں ناچاقی تھی ، عدالت میں تنسیخ نکاح کا کیس بھی دائر تھا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Daily Askar

Comments are closed.