لورالائی ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے ریونیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضیات قومی اثاثے ہیں ان کی حفاظت لازمی امر ہے بطور گورنمنٹ نمائندگان ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ قومی املاک اور اراضیات کی حفاظت کریں

 

لورالائی ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے ریونیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضیات قومی اثاثے ہیں ان کی حفاظت لازمی امر ہے بطور گورنمنٹ نمائندگان ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ قومی املاک اور اراضیات کی حفاظت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ ریونیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ظہوراحمد بلوچ، تحصیلداربوری ثناء اللہ لونی، تحصیلدار مخیتر اسداللہ شیرانی، سینئر سپریٹنڈنٹ اور سعیداللہ موسی خیل،کانگو و پٹواری سمت دیگر متعلہ آفیسران اجلاس میں شریک تھے۔ جنہوں اپنے حدود ارضہ کے ریکارڈ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی کا کہنا تھا کہ ریونیو کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے تمام ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا? گا تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکے محکمہ ریونیو میں ایمانداری اور تندہی سے فرائض انجام دینے ملازمین کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غلفت برتنے اور کوتائی کرنے والوں کی جواب طلبی کی جائے گی لہذا تمام سرکاری ملازمین فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اخلاص اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ کہیں سرکاری اراضیات پر قبضہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے تو اس کی پیشگی اطلاع دی جائے اور سرکاری موقف کا ہرجگہ بہتر انداز میں دفاع کیا جائے۔ ٹمپرنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی اس طرح کا مشکوک عمل دیکھنے کو ملا تو ملوث ملازم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.