چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عبدالرحمن بزدار نے کہا ہے کہ درگئی شبوزئی ٹو تونسہ روڈ صوبے کا تیسرا بڑا روڈ ہے جو بلوچستان کو پنجاب سے ملاتا ہے اس کی تعمیر سے صوبہ بھر کے لوگوں کے لئے آ مدورفت اور دیگر کاروباری سہولیات کی فراہمی میں آ سانی ہوگی
چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عبدالرحمن بزدار نے کہا ہے کہ درگئی شبوزئی ٹو تونسہ روڈ صوبے کا تیسرا بڑا روڈ ہے جو بلوچستان کو پنجاب سے ملاتا ہے اس کی تعمیر سے صوبہ بھر کے لوگوں کے لئے آ مدورفت اور دیگر کاروباری سہولیات کی فراہمی میں آ سانی ہوگی صوبے سے معدنیات اور فصلوں کو منڈیوں تک پہنچانے میں بھی سہولت ہوگی اور یہ دونوں صوبوں کے لوگوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز درگئی شبوزءN70 ٹو تونسہ N 50 روڈ کے معائنہ کے دوران با ت چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ سینئر ممبر سی ایم آ ئی ٹی محمد صدیق مندوخیل،کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی،ٹیکنیکل ایڈوائزر سی اینڈ ڈبلیو مختیار خان پانیزئی،پروجیکٹ ڈائریکٹر فقیر محمد،سی ایم آ ئی ٹی ممبران عبدالغفار،رازمحمد،ایس ای روڈز عزیز اللہ کاسی،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عظیم جان دومڑ،این ایل سی کے کرنل شاہد ظفر عباسی علاقائی ایکشن کمیٹی کے سرپرست حاجی محمد خان کبزئی سی اینڈ ڈبلیو کے آ فسران بشیر خان حمزہ زئی قطب خان عبدالقیوم کبزئی اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں اور کنسلٹنٹ کمپنی کے آ فسران موجود تھے۔اس موقع پر این ایل سی کمپنی کے کیمپ آ فس میں روڈ پر جاری کام کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر فقیر محمد نے بتایا کہ مذکورہ بالا روڈ کو 15 پیکیجز پر تقسیم کیا گیا ہے جس کل لاگت تقریباً 9 ارب روپے ہے اس کا 60 فیصد وفاق اور 40 فیصد صوبائی حکومت نے دینا ہے کل ایریا 175 کلومیٹر ہے جس میں سے 58 کلومیٹر پنجاب کا ایریا پنجاب حکومت نے تعمیر کرناہے جبکہ 68 کلومیٹر این ایل سی نے تعمیر کرناہے ہے جس کا زیادہ تر کام تقریباً ہو چکا ہے اور بقیہ کے لئے مختلف کنٹریکٹرز ہیں۔جن پر کام جاری ہیں تاہم کہیں کسی وجہ سے کام روکا ہوا بھی ہے۔چیئرمین سی ایم آ ئی ٹی عبدالرحمن بزدار نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو نہایت اہمیت کا حامل ہے جتنا بھی کام تاخیر کا شکار ہو تا ہے اس کا خر چہ زیادہ ہوتا ہے جو بھی ٹھکیدار، آ فیسر یا کنسلٹنٹ کام نہیں کر ے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نیبعض جگہوں پر غیر ضروری کنٹنگ،غلط ڈیزائننگ،اور وقت سے پہلے ادائیگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتی وسائل کا اس طرح ضیاع نا قابل برداشت ہے چیئرمین سی ایم آ ئی ٹی نے درگئی شبوزئی سے لے کرآخر تک روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا اور کچھ بھی پیش کئے۔
Comments are closed.