ڈپٹی کمشنر زاہد خان کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں صنعتی شہر ضلع حب میں میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فوری پلان تیارکرنے کے احکامات جاری کردیے گئے

 

ڈپٹی کمشنر زاہد خان کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں صنعتی شہر ضلع حب میں میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فوری پلان تیارکرنے کے احکامات جاری کردیے گئے میونسپل سروسز پلان میں ضلع حب کے قیام کے بعد مشینری کی بنیادی ضروریات ہیومین ریسورسز کی فراہمی بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر حب کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی آرسی ڈی شاہراہ پر اسٹریٹ لائٹس کی مینٹیننس حب ٹاؤن کی رہائشی علاقوں میں سیوریج مین ہولز کی نکاسی مون سون سے قبل تمام گٹرلائنوں پر ڈھکن کی تنصیب ٹاؤن کے تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پرجمع ہونے والے ہزاروں ٹن کچرے کی بھاری مشینری کے ذریعے صفائی اور مختلف مقامات پر نئے کچرے دان لگانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں صنعتی ضلع حب کی ماحولیاتی خوبصورتی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ جنگلات کے ضلعی افسر کو پابند کیا گیا کہ وہ میونسپل کارپوریشن حب کی معاونت سے شجرکاری مہم کاآغاز کریں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ اجلاس کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کرکے 5 جون تک ڈپٹی کمشنر کے دفتر حب میں کارکردگی رپورٹ تصاویر کے ہمراہ جمع کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں کارکردگی رپورٹ پیش کی جاسکے اجلاس میں ایس ایس پی حب محمد مراد ڈی ایس پی ٹریفک چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب چیف افسر میونسپل کارپوریشن ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈویژن اسسٹنٹ کمشنر قلات، ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر حب اور دیگر افسران شریک ہوئے اجلاس سے ڈی سی حب زاہد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدمت کرنے آئے ہیں افسران کو سرکاری احکامات پر عملدرآمد کرنا ہوگا کسی افسر نے کوتاہی کی تو اسکے خلاف کارروائی عمل میں لی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری افسران عوام کی خدمت کریں۔ ضلع حب بلوچستان کا دوسرا بڑا اہم صنعتی شہر ہے اس کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے سب کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کراپنا کردار ادا کرنا ہوگا

Daily Askar

Comments are closed.