ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ رانا عبدالجبار کی ایف آئی اے لاہور زون آمد
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ رانا عبدالجبار کی ایف آئی اے لاہور زون آمد
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک اور ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد نے یونان واقع کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی
یونان کشتی حادثے میں لاہور اور فیصل آباد زون نے اب تک 5 انکوائریاں اور 149 مقدمات درج کئے.
لاہور اور فیصل آباد زون نے کشتی حادثے میں ملوث 41 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کو فورا گرفتار کرنے کے لئے مزید ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کیا۔
چھاپہ مار ٹیمیں انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے لواحقین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا۔
کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کے شناختی کارڈ اور بنک اکاونٹس فوری بلاک کئے جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کئے جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے
ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ملوث ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کریں۔ ڈی جی ایف آئی اے
ائرپورٹ انچارجز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرار نہ ہو پائے۔
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.