اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
بھاری مقدار میں منشیات برآمد،
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرواز نمبر ER-703 کے ذریعے شارجہ جانے والے بنوں کے رہائشی ملزم سے 1کلو 694 گرام چرس برآمد۔
برآمدہ منشیات ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی تھی۔
ترنول پھاٹک پر کاروائی کرتے ہوئے رکشہ اور گاڑی سمیت اسلام آباد اور پشاور کے رہائشی 3ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 11کلو چرس برآمد۔
کوئٹہ کے علاقے لکپاس کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 10کلو چرس اور 5کلو آئس برآمد۔
مستونگ کا رہائشی مُلزم گرفتار۔
برآمدہ منشیات دالبندین سے کوئٹہ سمگل کی جا رہی تھی۔
لاہور میں واقع جی پی او آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانےوالے 13 عدد خواتین کے کپڑوں پر مشتمل پارسل سے 1کلو 50گرام آئس برآمد۔
برآمدہ آئس کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔
شہاب پورہ سیالکوٹ کے قریب سیالکوٹ کے رہائشی دو موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد۔
ڈیرہ غازی خان ملتان کے قریب شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کے ذاتی قبضے سے 3کلو چرس اور 3کلو آئس برآمد۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
*ترجمان اے این ایف*
Comments are closed.