ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے چیف سٹریجیٹک پلانر انجینئر بشیر احمد بقضائے الہیٰ انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز ِ عصردربار عالیہ حضرت سلیمانی تونسوی سے ملحق جنازہ گاہ میں اداکی گئی جس میں میپکو کے اعلیٰ افسران، مختلف شعبوں کے ملازمین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے چیف سٹریجیٹک پلانر انجینئر بشیر احمد بقضائے الہیٰ انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز ِ عصردربار عالیہ حضرت سلیمانی تونسوی سے ملحق جنازہ گاہ میں اداکی گئی جس میں میپکو کے اعلیٰ افسران، مختلف شعبوں کے ملازمین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن چوہدری خالد محمود، جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، جنرل منیجر ٹیکنیکل رانا محمد ایوب خان، قائمقام چیف سٹریجیٹک پلانر محمد اصغر گھلو، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی چوہدری خالد نذیر، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ محمد ارشد دھرالہ، چیف انجینئر آپریشن محمد شہزاد راعی، چیف انجینئر کسٹمرسروسز جام گُل محمد زاہد،فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی سید جواد منصور،پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن سہیل بشیر، ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی، ڈائریکٹرایڈمن محمد وجاہت علی بُچہ، ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد اور دیگر افسران نے انجینئر بشیراحمدکی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.