132KVلودہراں IIگرڈاسٹیشن کی تعمیر و تنصیب کا منصوبہ مکمل کرلیا۔ میپکو کی تاریخ میں پہلی بار 22روز کی قلیل مدت میں 48کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ مکمل کیاگیاہے جس سے لودہراں کے دیہی علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے 132KVلودہراں IIگرڈاسٹیشن کی تعمیر و تنصیب کا منصوبہ مکمل کرلیا۔ میپکو کی تاریخ میں پہلی بار 22روز کی قلیل مدت میں 48کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ مکمل کیاگیاہے جس سے لودہراں کے دیہی علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ وفاقی وزیر توانائی(پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیرخان اورچیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار محمد جمال خان لغاری کی ہدایت پر تحصیل لودہراں اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کی وولٹیج کی شکایات کے خاتمے کے لئے نئے 132KVلودہراں سیکنڈ گرڈاسٹیشن کی تعمیر و تنصیب کا منصوبہ کم سے کم مدت میں مکمل کیا اور اسے آزمائشی بنیادوں پر چلادیاگیاہے۔ نئے گرڈاسٹیشن کا افتتاح وفاقی وزیر توانائی عنقریب کریں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ اور چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو محمد ارشد دھرالہ کی زیرنگرانی پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) سید جواد منصور کی سربراہی میں مختلف شعبوں کی ٹیموں نے لودہراں میں دوسرا 132KVاستعدادکار کا نیا گرڈاسٹیشن قائم کیاہے جس میں 37کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے ابتدائی طورپر40ایم وی اے کا ایک پاورٹرانسفارمرنصب کیاگیاہے جبکہ مزید ایک 20/26ایم وی اے کا پاورٹرانسفارمر بھی نصب کیاجائیگا۔ 11کروڑروپے کی لاگت سے7کلومیٹرطویل ڈبل سرکٹ کنڈکٹر بچھایاگیاہے۔ نئے قائم ہونے والے گرڈاسٹیشن سے 11KVاستعدادکارکے 6فیڈرز نکلیں گے جن کے ہزاروں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے دن /رات محنت کرکے نئے گرڈاسٹیشن کا منصوبہ مکمل کرنے پرپراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی سید جواد منصور، ایس ای جی ایس او ملتان سرکل زاہد اختر، ایکسین ٹی اینڈ جی ڈویژن سید عمران حسین بخاری، ایکسین پی اینڈ آئی ڈویژن، شعبہ سول جی ایس سی اور دیگر شعبوں کے افسران /ملازمین کو شاباش دی۔

Daily Askar

Comments are closed.