پاک فوج کی معاونت سے چبریکانی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح, بیسک ہیلتھ یونٹ میں علاج معالجے کی سرگرمیاں مکمل طور پر فعال
*پاک فوج کی معاونت سے چبریکانی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح, بیسک ہیلتھ یونٹ میں علاج معالجے کی سرگرمیاں مکمل طور پر فعال* ضلع گوادر کی مقامی آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے پاک فوج کی جانب سے 500 ملین روپے کی لاگت کے بہت سے فلاحی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں-جن میں صحت عامہ اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں- بلوچستان کے دور افتادہ اورپسماندہ علاقوں میں بنیادی صحت کے مخدوش حالات کے پیش نظر معیاری صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی میں تعاون اور لوگوں تک انکی بہتر رسائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج پرعزم اور ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس سلسلےمیں پاک فوج کی معاونت سے بیسک ہیلتھ یونٹ کی بحالی کے لیے عمارت کی ضروری مرمت, مریضوں کے لیے ویل چئیر, نیبولائزر, ای سی جی ،وائٹل سائین مانیٹر مشین, اسٹریچر, بیڈز، چادروں اور دیگر طبی سامان کی قلیل مدت میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ بیسک ہیلتھ یونٹ کی مکمل سولرائزیشن سے علاج معالجے کی سرگرمیوں اور اس کی فعالیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان کے رہائشیوں کو نہ صرف پینے کے پانی کی کمی جیسے سنگین مسئلے کا سامنا ہے بلکہ بیشتر علاقوں میں تو لوگوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی ہی حاصل نہیں ہے۔ اسی مسئلے کے تدارک اور چبریکانی کے رہاشیوں کے لیے پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے پاک فوج کی جانب سے حال ہی میں مکمل ہونے والے آر او پلانٹ کا افتتاح بھی کیاگیا۔ پاک فوج کی اس کاوش سے سینکڑوں پسماندہ افراد مستفید ہوں گے- بیسک ہیلتھ یونٹ اور آر او پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین, انتظامیہ کے افسران, معززین علاقہ, پاک فوج کے نمائندوں چیئرمین اور کونسلران نے بھر پور شرکت کی اور عوامی فلاحی و بہبود کے ان منصوبوں کی معاونت پر پاک فوج کی کاوش اور کلیدی کردار کو سراہا۔
Comments are closed.