اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو برطانیہ اور ملاوی کے نامزد ہائی کمشنر اور کوریا کے نامزد سفیر نے سفارتی اسنادپیش کردیں
پاکستان تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں برطانیہ، کوریا اور ملاوی کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ، صدر مملکت
صدر عارف علوی سے پاکستان میں برطانیہ کی نامزد ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات بھی کی
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت
پاک –برطانیہ تعلقات تاریخی اور دیرپا عوامی روابط پر مبنی ہیں، صدر مملکت
دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت کا ثقافتی اور عوامی روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
دونوں حکومتیں مضبوط اور طویل مدتی تعلقات قائم اور برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، صدر مملکت
دنیا کو اسلامو فوبیا کے واقعات کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت سے جمہوریہ کوریا کے نامزد سفیر پارک کی جون کی ملاقات
پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت
پاکستان اور کوریا کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی زبردست صلاحیت موجود ہے، صدر مملکت
پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے ، صدر مملکت
پاکستان اپنی معیشت کے تمام شعبوں میں کوریا کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا، صدر مملکت
پاکستان انتہائی پرکشش کوہ پیمائی ، بدھ مت کے مذہبی مقامات کا حامل ہے، صدر مملکت
پاکستان کوریا کے سیاحوں کو ان مقامات کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہے گا، صدر مملکت
صدر مملکت سے پاکستان میں ملاوی کے نامزد ہائی کمشنر یونس عبدالکریم کی بھی ملاقات
پاکستان –ملاوی تعلقات مشترکہ مفادات، اقدار اور اہداف پر مشتمل ہیں، صدر مملکت
دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت نے تمام سفراء کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی
امید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، صدر مملکت
٭٭٭
Comments are closed.