تمام اساتذہ ایمانداری سے اپنا فرض ادا کریں اور بچوں کے ذہنوں کو علم کی روشنی سے منور کریں

خیرپور: تمام اساتذہ ایمانداری سے اپنا فرض ادا کریں اور بچوں کے ذہنوں کو علم کی روشنی سے منور کریں تاکہ معاشرے سے لاشعوری کے اندھیرے دور ہوں اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر غلام مجتبیٰ “استاد نوید” ابڑو نے بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کرتے ہوئے اپنی بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ مفت کتابیں، مفت تعلیم فراہم کر رہی ہے اور سرکاری اسکول اس وقت کئی پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر نتائج دے رہے ہیں، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں جہاں اخلاقیات پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

اس موقع پر سکول کے تمام سٹاف نے یقین دلایا کہ تعلیمی بہتری کے لیے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کیا جائے گا

Daily Askar

Comments are closed.