بدین. ضلع بدين کے سیلاب متاثرہ 5 سو خاندانوں کو مالکانہ حقوق کی سندیں تقسیم کرنے کی تقریب بدین جیم خانہ میں منعقد کی گئی تقریب میں صوبائی مشیر برائے بحالی اور رلیف حاجی رسول بخش چانڈیو ،سینیٹر ڈاکٹر خالدہ سکندر مندھرو، وزیر اعلیٰ سندھ کی اسپیشل اسسٹنٹ برائے انفارمیشن سائنس اور ٹیکنالوجی ایم پی اے تنزیلا ام حبیبہ قمبرانی، ایم این اے میر غلام علی تالپر ،ضلع چیئرمین علی اصغر ہالیپوتہ، وائس چیئرمین فدا حسین مندھرو ،ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح ،ایم پی اے میر اللہ بخش تالپر ،ایم پی اے محمد عرف ڈاڈا ہالیپوتہ ،وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ پیر نوراللہ قریشی ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر حاجی محمد رمضان چانڈیو ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری حاجی سائین بخش جمالی ،پاڪستان پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی جنرل سیکریٹری ساجدہ تالپر ،چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر صالح قریشی ،ارباب امیر امان اللہ ،سیڈا چیئرمین قبول محمد کھٹیان اور دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ویژن روٹی ،کپڑا اور مکان پر قائم ہے .پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ سیلاب میں وعدہ کیا تھا کہ وہ سیلاب متاثرین کو نئے گھر تعمیر کروا کے دیں گے آج پوری سندھ میں 21 لاکھ خاندانوں کے لیے نئے گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں ضلع بدین میں بھی ایک لاکھ دس ہزار 7 سو 86 گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں.پاکستان پیپلز پارٹی دوسری پارٹیوں کی طرح صرف نعرے نہیں لگاتی بلکہ عملی کام کر کے دکھاتی ہے اور غریبوں کی خدمت کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے. تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب ایس پی ایچ ایف اسکیم کے تحت ضلع بدین کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک لاکھ دس ہزار 7 سو 86 گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں جس میں تعلقہ بدین کے لیے 23 ہزار 1 سو 14، تعلقہ ماتلی میں 22 ہزار 87 ،تعلقہ شہید فاضل راہو میں 22 ہزار 1 سو 40، تعلقہ تلہار میں 8ہزار 9 سو 20 اور تعلقہ ٹنڈوباگو میں 34 ہزار 5 سو 25 نئے گھر تعمیر کئے جائیں گے گھروں کی تعمیر کے لیے 4 اقساط میں پیسے دیئے جائیں گے جبکہ پہلے فیز میں 5 سو خاندانوں کو گھروں کے مالکانہ حقوق کی سندیں دیں گئی ہیں تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو وقار احمد کلوڑ،ضلع تمام اسسٽنٽ کمشنرز،مختيار کارز اور دیگر متعلقہ افسرز نے بھی شرکت کی
Comments are closed.