‎گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں،

ر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحالمکمل طور پر پرامن ہے اور پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیادہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہگلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں اورقیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے معمولکے مطابق کھلے ہیں۔ پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امانبرقرار رکھنے کے لئے طلب کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے ماضی کی طرحخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے مزید بتایا کہ محکمہ داخلہ نے امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مالکے تحفظ ا ور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.