نگران صوبائی وزیر اطلاعت جان اچکزئی کی یقین دہانی پر ریڈ زون میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کے ریڈ زون میں نحش رکھ کر متاثرین کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔ متاثرین کا مظاہرہ تھا کہ مقتول کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزی نے دھرنا کے شرکا کو یقین دہانی کروائی کہ قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ہے۔ قانون کے احترام اور اسکی پیروی سب پر لازم ہے اور مجرموں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین یقین رکھیں کہ نگران حکومت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے گی اور متاثرین کی داد رسی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے دھرنے کے دوران متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور انہیں مجرموں کے خلاف قانون حرکت میں لانے کی ہدایت کی۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات کی یقین دہانی پر متاثرین نے پرامن انداز میں دھرنا ختم کر دیا۔
Comments are closed.