شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی حالیہ کاروائیاں قابل تحسین ہیں صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں

شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی حالیہ کاروائیاں قابل تحسین ہیں صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وزیر داخلہ نے مختلف اضلاع میں شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلوچستان پولیس کی حالیہ کارروائیوں پر اطمینان اظہار بھی کیا منگل کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں حصہ لینے والے پولیس اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔میر محمد زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں قابل اطمینان اور قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری دہشتگردی کے خلاف بلوچستان پولیس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں بلوچستان کے عوام اور حکومت کو پولیس کی ان قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر ہے اور صوبائی حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مثال قربانیاں دی ہیں، بلوچستان کے عوام اور حکومت کو پولیس کی ان قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر ہے اور صوبائی حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.