آج بروز منگل زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ ، ڈی ایس ایم (پی پی ایچ آئی) تنویر احمد بلیدی ، ڈاکٹر حمایت اللّٰہ، ڈاکٹر عمادالدین مگسی، ڈاکٹر داؤد مگسی،لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران ، مانیٹرز و دیگر آفیسران نے شرکت کیں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی سربراہی میں پولیو ایوننگ میٹنگ میں جاری مھم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جاٸزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں اپنے فرائض منصبی نہایت ہی خوش اسلوبی کیساتھ سر انجام دے کر ضلع جھل مگسی کے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف عمل رہیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی و غفلت برتنے والی ٹیموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جو پولیو کے اہداف مقرر کئے گئے ہیں انکو پورا کرنے میں تمام تر توانائیاں صرف کریں انھوں نے کہا کہ ضلع بھر کی عوام انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلا کر اپنے لخت جگر کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز پاکستان سے اس خطرناک موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو ۔۔۔
Comments are closed.