کمشنر مکران سعید احمد عمرانی کی سربراہی میں جمعہ کے روز تربت کے سرکاری اور نجی بینک کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم اجلاس

تربت: کمشنر مکران سعید احمد عمرانی کی سربراہی میں جمعہ کے روز تربت کے سرکاری اور نجی بینک کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کمشنر آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا۔اس موقع پر کمشر مکران نے بینک افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے برانچوں میں کسٹمر سروس کو یقینی بنائیں اور اپنے بینک کی برانچوں میں نیٹ ورک کے مسائل کو حل کریں تاکہ عوام کو بینکوں میں اپنے پیسے نکالنے اور جمع کرنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔اس دوران انہوں نے بینک افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہینہ کے ابتدائی ایام میں اپنے اے ٹی ایم مشینوں کو فنکشنل کیا کریں تاکہ تنخواہ دار طبقہ کو اے ٹی ایم مشین کے ذریعے پیسے نکالنے میں دقت پیش نہ آئے۔ اس دوران انہوں نے بینک افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آس بات کو یقینی بنائیں کہ مہینے کے پہلے ہفتے میں 24 گھنٹے انکے اے ٹی ایم مشینیں فنکشنل رہیں۔دریں اثناء ضلع کیچ کے بینک آفیسران نے کمشنر مکران کو یقین دہائی کرائی کہ وہ اپنے بینکوں میں نیٹ ورک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پاور سپلائی اور دیگر تکنیکی مسائل درپیش نہ ہوں تو اے ٹی ایم سروس کو بلا کسی روک ٹوک کے ہفتے کے سات دنوں اور 24 گھنٹوں میں فعال کیا کریں گے۔آخر میں کمشر مکران نے ضلعی انتظامیہ کیچ کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اوقات میں اے ٹی ایم مشینوں کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کیے جاہیں تاکہ عوام رات کے اوقات میں بلا خوف خطر اے ٹی ایم مشینوں سے آسانی سے پیسے نکال سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے اے ڈی سی جنرل کو ہدایات دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بینکوں کے اے ٹی مشینیں مستقل طور پر فنکشنل رہیں۔

Web Desk

Comments are closed.