ضلعی انفارمیشن ٹیکنالوجی آفسر رحمدل ثاقب نے ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی کے ہدایت کی روشنی میں گوادر لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح

گوادر:۔ضلعی انفارمیشن ٹیکنالوجی آفسر رحمدل ثاقب نے ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی کے ہدایت کی روشنی میں گوادر لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ سمیت دیگر احکام بھی موجود تھیاس موقع پر بریفگ دیتے ھوئے بتایا کہ لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کے لئے ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے بھرپور تعاون کیا اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے آج گوادر ایک جدید سسٹم سے منسلک ہوچکا ہے جو شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا سبب بنے گا جو حوصلہ افزا نتائج کا حامل ہے جس سے تقریباً جعلی لوکل سرٹیفکیٹ کا حصول ناممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور دستیاب وسائل میں رہ کر ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا ہوسکیں جس سیلوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہریوں کو کافی ریلیف ملے گا جو پہلے لوکل سرٹیفکیٹ کے لئے مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبورہوتے تھے انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے اب یہاں کا لوکل سرٹیفکیٹ نہیں بنواسکتے پہلے شہری الیکشن کمیشن آفس میں جاکر تصدیقی سرٹیفکیٹ لاتے تھے اور بنک چالان کے لئے پریشان رہتے تھے اب انکے تمام کام ڈپٹی کمشنر گوادر کے آفس میں ھو نگیں

Web Desk

Comments are closed.