کوئٹہ:۔نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے پسنی پاک فوج کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں جوانوں کے شہادتوں پر اظہار رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ کیشدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہاکہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں میں وطن عزیر کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میر زبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی اورپوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے، ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے دہشت گرد کیمذموم حملوں سے پاکستان اور پاک فوج کا عزم کمزور نہیں کر سکتے نگران وزیر داخلہ کی شہداء کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔
Comments are closed.