سندھ حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا، جو 6 تا 13 دسمبر کراچی میں منعقد ہوں گے۔
اجلاس کی صدارت وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کی۔
اجلاس میں محکمہ کھیل، تعلیم، ٹرانسپورٹ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب دوپہر 2 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی، جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی آمد 12 بجے سے قبل مکمل ہو جائے گی۔
نیشنل گیمز میں 10 ہزار سے زائد سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز کے طلبہ حصہ لیں گے۔
خواتین کھلاڑیوں کے لیے پنک بسز فراہم کی جائیں گی۔
دیگر صوبوں سے آنے والے کھلاڑیوں اور مہمانوں کے لیے ٹریفک پولیس کے فوکل پرسنز تعینات ہوں گے اور رہائش گاہوں سے وینیوز تک سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والی فیملیز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اور تمام ادارے مکمل تعاون کریں گے۔
محکمہ ثقافت نیشنل گیمز کی تقریبات میں مکمل معاونت فراہم کرے گا۔
گیمز کی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
Comments are closed.