نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے چیف کیمرہ مین احمد خان سولنگی اور کیمرہ مین ظفر علی کے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کے چیف کیمرہ مین احمد خان سولنگی اور کیمرہ مین ظفر علی کے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں دیگر زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ واضح رہے کہ حادثہ سوراب کوئٹہ کراچی ہائی وے پر کار اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

Daily Askar

Comments are closed.