شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جن ممبران اسمبلی نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ان میں فتح اللہ خان، جی بی اے-2 گلگت-II،ناصر علی خان، جی بی اے-10، سکردو-IV، سید امجد علی، جی بی اے-11، کھرمنگ، راجہ محمد اعظم خان، جی بی اے-12، شگر، خالد خورشید، جی بی اے-13، استور I(سابق ممبر، جی بی اے، کا بیان)اثاثے اور واجبات/ فارم-B) (30 جون 2023 تک)، شمس الحق لون، جی بی اے-14، استور-II،
نواز خان، جی بی اے-19، غذر-1 اور خواتین کی مخصوص نشست سے دلشاد بانو شامل ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے مالی سال 2023-2022 کے لئے اراکین صوبائی اسمبلی کے اثاثوں/ واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کردی تھی جو کہ مندرجہ بالا ممبران اسمبلی مقررہ وقت پر اپنے گوشوارے جمع نہیں کراسکے۔
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زیر دفعہ 137 ضمن 1 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنے اثاثہ جات سے متعلق فارم بی ہر سال 31 دسمبر یا اس سے قبل دفتر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان،گلگت میں جمع کرانا ہوتا ہے اور اس حوالے سے سیکریٹری گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی متعلقہ فارم بھجوائے گئے تھے تاکہ ہر ممبر اپنا فارم پُر کر کے دے سکیں۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے ان معزز ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 جنوری 2024 تک اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے (فارم-B) جمع کرائیں بصورت دیگر 16 جنوری 2024 کو ان ممبران اسمبلی کی رکنیت “الیکشنز ایکٹ2017” کی دفعہ 137(3) کے تحت جب تک کہ وہ اپنے اثاثے اور واجبات جمع نہیں کرواتے معطل کر دی جائے گی۔
جاری کردہ
شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان
Comments are closed.