سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت بلوچستان فارمیسی کونسل کی تشکیل کے لیے اجلاس کا انعقاد ہوا

کوئٹہ 4جنوری:۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت بلوچستان فارمیسی کونسل کی تشکیل کے لیے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان، چیف ڈرگ انسپکٹر زاہد سالک، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ معیز خان، ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری علی جان، ڈپٹی سیکرٹری فارمیسی کوں سل نوروز، ڈین فارمیسی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد شفیع، صدر پی پی اے بلوچستان سید حضرت آغا اور دیگر معاونین نے شرکت کیاجلاس میں بلوچستان فارمیسی کونسل کی تشکیل اور فارمیسی کونسل کے ضمنی قوانین کے بارے میں تفصیل بات چیت کی گئی۔اجلاس میں بلوچستان فارمیسی کونسل قیام کے لیے تجاویز دی گئی۔سیکرٹری صحت نے اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان فارمیسی کونسل کی تشکیل بے حد ضروری ہے کیونکہ پاکستان میں فارمیسی کونسل فارماسسٹ کی رجسٹریشن کی بھی ذمہ دار ہے، فارمیسی کونسل پاکستان میں فارماسسٹ کے لیے ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔ یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی منظور شدہ کونسلوں میں سے ایک ہے۔فارمیسی کونسل فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت قائم کیا گیا اور کونسل پاکستان میں فارمیسی اسکولوں اور کالجوں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تسلیم کرتی ہے کہ اس کی منظوری دینے سے پہلے مطالعہ کے مطلوبہ معیار کو پورا کیا جائے۔

Daily Askar

Comments are closed.