ڈپٹی کمشنر صحبت پور میر میران خان بلوچ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ہمیں تعلیم و تحقیق پر خصوصی توجہ دینا ہوگی

صحبت پور 4 جنوری:۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور میر میران خان بلوچ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ہمیں تعلیم و تحقیق پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں فرق کی وجہ تعلیم ہے،طلبہ ریسرچ کا سفر جاری رکھے اور اِس سفر کو کبھی ختم نہ ہونے دیں،ریسرچ کلچر کے فروغ سے نوجوان نسل پاکستان کا نام ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرسکتے ہیں والدین کو چاہے کہ اپنے بچیوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ ایک پڑی لکھی ماں بچوں کی بہتر تربیت کر سکتی ہے خواتین کی سہولت کے لئے جدید سہو لیات سے آراستہ لائبریری قائم کی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین تعلیم کے زیور سے مستفید ہو سکیں صحبت میں بنائی گئی یہ لائبری سے آس پاس کے طالبات کو بھرپور فائدہ اٹھا نا چاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحبت پور میں خواتین کی لائبریری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اسی تعلیم کے بدولت آج پاکستان بھر میں اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر اعلیٰ اداروں میں خواتین بھی بیٹھے ہو ئے ہیں ہر میدان میں خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہے ہم بھی یہی چاہتے ہے ہماری آنے والی نسل آگے آئیں ملک اور بلو چستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ڈپٹی کمشنر صحبت پور میر میران خان بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے مزید تین لائبریاں تعمیر کیے جائیں جس میں خواتین کو بہت فائدہ پہنچے گا والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ بچیوں کو نہ صرف تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں بلکہ ہر موڑ پر ان کی حوصلہ افزائی کریں انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں خواتین لائبریری کا قیام یہاں کے خواتین کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے علا قے کے لوگ ان کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Daily Askar

Comments are closed.