چیف انجینئر بلڈنگز سبی زون عبدالرزاق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس سرکٹ ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا

کوئٹہ04جنوری:-چیف انجینئر بلڈنگز سبی زون عبدالرزاق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس سرکٹ ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا اجلاس میں سپرنٹینڈنٹنگ انجینیرز جہانگیر خان کھوسہ عبداللہ مندوخیل ایڈمن افیسر اظہر اقبال ایگزیکٹو انجینئرز ملک چاکر خان خجک بوستان چانڈیو اکبر علی لاشاری احمد نواز عمرانی فتح علی ڈومکی ایس ڈی او محمد یونس ابڑو نذیر احمد ڈومکی سمیت دیگر افیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر تمام ایگزیکٹو انجینیرز بلڈنگز نے اپنے جائے تعیناتی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینیئر بلڈنگز سبی زون عبدالرزاق نے کہا کہ افسران معیاری کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں جو ترقیاتی اسکیمات آخری مراحل میں ہیں ان کی تکمیل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے حکام بالا کو بھی تحریری طور پر اگاہ کریں معیاری کام محکمے کی ساکھ کی بہتری اور آپ کی بہتر کارگردگی کی شناخت ہیں اس لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو کار لا کر محکمے کے زیر تعمیر منصوبوں کو معیار اور مقررہ تکمیل مدت تک مکمل کروائیں اپنے ما تحت سب ڈویژنل افسران کو ہدایت دی جائیں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کے وقت موجود رہیں ہمیں مل کر عوام کے بہتر مفادات اور ان کی تکالیف کے ازالے کے لیے کام کرنا ہے محکمے کی کارگردگی کو مزید بہتر بنانے اور محکمے کی ساکھ کو مزید بلند کرنے کے لیے ہمیں دل جوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے ہوں گے غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے حکام بالا اچانک تمام ترقیاتی امور کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.