لسبیلہ04جنوری:-سوشل میڈیا میں وائرل اونٹوں میں بیماری سےمتعلق خبر کا اے ڈی سی جنرل لسبیلہ نے بروقت نوٹس لے لیا ڈسٙرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے محکمہ لائیواسٹاک کی ٹیمیں متاثرہ ایرہا میں روانہ کردی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدیاسین اختر کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآئوٹ کیمطابق ضلع لسبیلہ کے دوردراز دیہی علاقے پہنچ کر محکمہ لائیواسٹاک کی ٹیم میں شامل ویٹرنری ڈاکٹرز اورموبائل یونٹ نے متاثرہ اونٹوں کی ویکسی نیشن شروع کردی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدیاسین اختر کا کہنا ہیکہ اونٹوں میں پراسرار بیماری کے حوالے سے محکمہ لائیواسٹاک سے رپورٹ طلب کرلی گئ ہے مقامی مالداروں سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں ٹیمیں متعلقہ ایریا میں کام کررہی ہیں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا ہیکہ ضلع لسبیلہ کے لوگوں کی کثیر تعداد مویشی بانی کی صنعت سے وابستہ ہے مقامی مالداروں کے مویشیوں اونٹوں کے تحفظ کیلئے ان کی معاونت سے محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں اس بیماری پر جلد قابو پالئینگیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ کا کہنا ہیکہ پاکستان اونٹوں کے گوشت اورمصنوعات کی پیداوارکے حوالے سے دنیا بھر میں نویں نمبر پر ہے لسبیلہ کے ریگستانی علاقوں کے لوگ اونٹوں کو کاشتکار ی کے علاوہ ذریعہ معاش کے طورپر اپنائے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.