اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

1

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

6 کاروائیوں میں 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 33.839 کلو گرام منشیات برآمد۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 6.712 جذب شدہ آئس برآمد۔

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 327 چرس برآمد۔

چنیوٹ میں بھوانہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون اور 4.8 کلو چرس برآمد۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن اور 4 کلو آئس برآمد، خاتون سمیت ملزم گرفتار۔

پشتخارہ چوک پشاور کے قریب کار کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 6 کلو چرس برآمد۔

شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب مسافر بس میں سوار دو خواتین سے 2 کلو آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

Daily Askar

Comments are closed.