کمشنر کوئٹہ کی جانب سے حواس باختہ احکامات کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں ایک حکم کے تحت محکمہ ریونیو کے چھ ملازمین کو معطل کردیا ہے
جس میں کمشنر کی جانب سے دو ایسے ملازمیں بھی معطل ہوے ہیں جو کافی عرصہ پہلے اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں
ان میں پٹواری خان محمد اور پٹواری محمد انور کانگا شامل ہیں
کمشنر کوئٹہ کی جانب سے 3 جنوری کو جاری ہونےوالے نوٹیفیکیشن کے تحت محکمہ ریونیو کے سات ملازمین بمعہ پٹواریوں کی معطلی کے ساتھ ساتھ انکی گرفتاری کے احکامات بھی صادر کیے گئے ہیں
نوٹیفیکیشن کے مطابق نوکری سے معطل ہونے والے ان ملازمین کوفی الفوردفترہذا میں وضاحت کے لیے حاضرہونے کا حکم بھی صادر ہوا ہے
جس پر مرنےوالے ملازمین کے لواحقین نے تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے مرے ہوے رشتہ داروں کو کمشنر کوئٹہ کے سامنے پیش کرنے سے قاصر ہیں لہذا انہوں نے کمشنرکوئٹہ سے مذکورہ احکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Comments are closed.