اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔

 

 

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے علی الصبح تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں سرچ آپریشن کیا

سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی کی سربراہی میں 182 پولیس افسران، اہلکاروں اور خواتین پولیس نے حصہ لیا۔

سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

آپریشن کے دوران 300 گھروں کو چیک کیا گیا۔

چیکنگ کے دوران 10 مشکوک افراد کو تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 175 مشکوک افراد کو تھانوں میں منتقل کیا۔

گرفتار افراد کے خلاف کوئی شناخت نہ ہونے پر 14 فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

سرچ آپریشن کا مقصد شہر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

Daily Askar

Comments are closed.