گورنرکی نگران وزراء کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے کو چئیرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے اہم ملاقات، ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کی سیاسی، اقتصادی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
*گورنرکی نگران وزراء کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے کو چئیرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے اہم ملاقات، ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کی سیاسی، اقتصادی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال*
*گورنر کی وفاقی وزیر اکنامک افئیرز ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد، انکے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کی دعا کی*
*لاہور میں بزنس کمیونٹی کے اجلاس میں بھی شرکت، ملکی صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال*
ہینڈآؤٹ 176، لاہور، 4 جون 2023
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن منظور آفریدی، نگران صوبائی وزیر آبپاشی فضل الٰہی فیڈریشن اف پاکستان چیمبر اف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ، سابقہ صدر میاں انجم نثار، خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ دورہ لاہور کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چئیرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خیبر پختونخوا میں امن و امان، معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر سابق چئیرمین سینٹ نئیر حسین بخاری،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، بزنس مین پینل کے چیرمین میاں انجم نثار، پنجاب کے چیر مین خواجہ شاہ زیب اکرم بھی ملاقات میں موجود تھے،ملاقات میں صوبہ میں معاشی بحران کے باعث مسائل و مشکلات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سیاسی استحکام و ملکی ترقی کیلئے متحد ہو کر کوششیں کرنے پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں گورنر نگران صوبائی وزراء کے ہمراہ وفاقی وزیر اکنامک افئیرز سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ بھی تشریف لے گئے جہاں انہوں نے ایاز صادق سے انکے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس کیا، انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ علاوہ ازیں گورنر نے دورہ لاہور کے دوران بزنس کمیونٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس میں پنجاب کے معروف صنعتکار، تاجر برادری کے نمائندے شریک تھے، اجلاس میں ملکی صنعت و انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ معاشی مشکلات میں ملک بھر کی تاجر برادری حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی ملکی صنعت و انڈسٹری، چھوٹ بڑے تاجروں و کاروباری طبقہ کو سہولیات کی فراہمی کیلئے وفاق و صوبائی حکومتیں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کیلئے زندگی کے تمام شعبوں بالخصوص ملک کی بزنس کمیونٹی کو اہم کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں کاروباری طبقہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور کاروباری طبقہ کو ریلیف فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے تاہم موجودہ حالات میں سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا متحد ہو کر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.