فتح پور تھانہ کی حدود میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، این سی داخل، پولیس نے کارروائی نہیں کی، انصاف فراہم کرنے کی اپیل.

 

لاڑکانہ(نمائندہ عسکر انٹرنیشنل): فتح پور تھانہ کی حدود میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، این سی داخل، پولیس نے کارروائی نہیں کی، انصاف فراہم کرنے کی اپیل. رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز تھانہ فتح پور لاڑکانہ کی حدود گائوں فتح پور میں پانچ ملزمان اسلحہ سمیت منتہر سیال کے گھر میں گھس کر ان کی بیٹی 17 سالا پرویزہ سیاح کو تنہا دیکھ کر ان کے ساتھ اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی لڑکی کے چیخنے پر پڑوسیوں کی آوازیں سن کر مسلحہ افراد فرار ہوگئے، ایسے واقعے کا مقدمہ فتح پور تھانہ پر 05 ملزمان جبار سیال، منظور سیال، دیدار سیاح، گلزار سیاح اور دیگر کے خلاف والد منتہر سیال کی جانب سے ایف آئی آر درج کردی گئی، جبکہ پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے، والد نے منتخب نمائندوں، ایس ایس پی لاڑکانہ سے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے.

Daily Askar

Comments are closed.