ملتان چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ ٹرانسفارمرز چوری کے واقعات کی روک تھام کے لئے ویلڈنگ کروائی جائے اور تمام لائن سپروائزرز/فیڈرز انچارج ٹرانسفارمرز کی حفاظت یقینی بنائیں۔
ملتان
چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ ٹرانسفارمرز چوری کے واقعات کی روک تھام کے لئے ویلڈنگ کروائی جائے اور تمام لائن سپروائزرز/فیڈرز انچارج ٹرانسفارمرز کی حفاظت یقینی بنائیں۔ جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی جگہ فوری طورپر دوسرے ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹرانسفارمرزٹرالیاں بھی تیار رکھی جائیں۔ وہ میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ڈی اوز /ایکسین فیلڈ میں جاکربیچ وائز ریکوری کریں اور ریکوری سٹاف کو روزانہ بیچ وائز فہرستیں فراہم کریں۔ مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات بھی وصول کئے جائیں اور ان کے کنکشنز کی ازسرنوچیکنگ کی جائے۔ فیڈرز کی ٹرپنگ کم کرنے کے لئے ایریا پلاننگ کی جائے اور ٹوفیز پر چلنے والے ٹرانسفارمرز کی جگہ بیلنس ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں۔ انہوں نے تمام آپریشنل افسران کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات میں آپریشن کئے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس افسران سے رابطہ کیاجائے۔ عائد کردہ جرمانوں کی سوفیصد وصولیاں کرکے بجلی بحال کی جائے۔بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS)، فیڈرل کمپلینٹ سیل (FCC) اور پرائم منسٹرڈیلوری یونٹ (PMDU) کے تحت آن لائن موصول ہونے والی شکایات پر فوری طورپر ایکشن لیاجائے۔ سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل شکایات سنٹر ز میں عملہ تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر تمام ایکسین، ایس ڈی اوز اور ریونیوآفیسرز بھی موجود تھے۔
Comments are closed.