جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی نے کہا ہے استحصالی قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جمعیت علماء اسلام لسبیلہ میں ایک تناور درخت بن چکی ہے اور اس درخت نے اپنا پھل بھی دینا شروع کردیا ہے آپ اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اگر انہوں نے اپنے رویوں میں تبدیلی نہ لائی تو یہ غریبوں اور مظلوموں کی فوج انہیں خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گی

اوتھل (رپورٹ،غلام مرتضیٰ لاسی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی نے کہا ہے استحصالی قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جمعیت علماء اسلام لسبیلہ میں ایک تناور درخت بن چکی ہے اور اس درخت نے اپنا پھل بھی دینا شروع کردیا ہے آپ اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اگر انہوں نے اپنے رویوں میں تبدیلی نہ لائی تو یہ غریبوں اور مظلوموں کی فوج انہیں خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گی، خضدار سب ژوپ تک سب کا صفایا ہوگیا ہے اور اب وہاں صرف جمعیت ہی جمعیت ہے ہم انہیں دھمکی نہیں دیتے بلکہ میں انہیں دعوت دیتا ہوں جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے کی آئیں جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی و بلوچستان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مکھی شام لعل لاسی کی جانب سے ایس ایم سی فارم اوتھل میں ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کے جے یو آئی لسبیلہ کے منتخب 16 کونسلرز کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دین کی جماعت دنیا کی جماعت، برکت کی جماعت ایمان کی جماعت، غیرت کی جماعت ہمت کی جماعت، غریب کی جماعت غریب دوست جماعت جمعیت علماء اسلام ہے انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ آئیں اور جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوجائیں آئیں جمعیت میں شامل ہوکر ہماری قیادت کریں ہم آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے مولانا غلام قادر قاسمی نے کہا کہ میں دستور سے ہٹ کر اور بغیر مشورے کے آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور جمعیت میں شامل ہوکر لسبیلہ کے مظلوم عوام کی خدمت کریں کیونکہ جمعیت میں شامل ہونے سے انشاءاللہ آپ نہ صرف دنیا میں عزت حاصل کرو گے بلکہ آخرت میں بھی عزت حاصل کرو گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے ساتھ جام کمال خان نے جو کیا اپوزیشن کے ساتھ جو کیا وہ سب ہم بھولنے کےلیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی سرزمین پر ہمارے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی کو دھمکیاں دی گئیں اس پر میں صرف ایک شعر کی صورت میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ارے مالی نہ دے گالی، بگاڑا کیا ہم نے تیرا، چمن ہے سحر کا نہ گھر تیرا نہ گھر میرا، یہ سرزمین ہے اس پر سب کو جینے کا حق ہے اس سرزمین پر سب کو حق لینے کا حق ہے انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ آدمی اپنے ساتھیوں کو تو ٹوکے کہ آپ لوگوں نے میرے ساتھ کیا کردیا؟ ہم نے جیتا جیسے جیتا جیسے تمھارا حق ہے ویسے ہمارا بھی حق ہے لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ جیسے ہم اوتھل میں جیتے ایسے ہی انشاءاللہ ایک دن ہم ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں بھی اللہ کی مدد و نصرت سے جیت کر دکھا دیں گے تقریب سے مکھی شام لعل لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام میں بغیر کسی تفریق کے انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے اور جے یو آئی انسانیت کی خدمت کو اپنا دینی فریضہ سمجھتی ہے میری جماعت نے مجھے جیسے ایک عام انسان کو جو ذمہ داری سونپی ہے انشاءاللہ میں بے کم و کاست اسکو نبھانے کی پوری کوشش کروں گا مکھی شام لعل لاسی نے کہا کہ میں کوئی بڑا آدمی نہیں ہوں میں ایک عام انسان ہوں میری جماعت اور میرے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے مجھے آج اس مقام پر پہنچایا ہے میں اگر کل ایم پی اے نہ بھی رہا تو انشاءاللہ جمعیت کا ایک ادنیٰ کارکن بن کر اپنے لوگوں کی خدمت کرتا رہونگا انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے منتخب کونسلران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور آپ اپنے آپ کو علاقے کا صرف کونسلر نہ سمجھیں بلکہ اپنے آپ کو علاقے کا ایم پی اے سمجھیں کیونکہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جمعیت کے ایم پی اے اپنے ہر کارکن کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے تقریب سے جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ و حب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا شاہ محمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیوں میں اقلیت سے تعلق رکھنے والے نمائندوں میں جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی کی کارکردگی متاثر کن ہے انہوں نے اپنے مختصر دور میں پورے بلوچستان سمیت لسبیلہ کے لوگوں کی جو خدمت کی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے حالانکہ ساڑھے تین سال انہیں جو رگڑا دیا گیا وہ بھی سب کے سامنے ہے ان ساڑھے تین سالوں میں مکھی شام لعل لاسی کے فنڈز روکے گئے لیکن گزشتہ ایک سال کے دوران مکھی شام لعل لاسی نے ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھایا ہے وہ کسی اور ایم پی اے نے 70 سالوں میں بھی نہیں کیا تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالحمید عارف، مفتی محمد سعید، مولانا عمرعادل۔مولانا شبیر احمد ۔مولانا اللہ بخش سعیدی ۔مفتی نعیم رونجھو ۔شاہ محمد صدیقی ۔ظفر خان سلیمان خیل ۔عبدالغفور رونجھو ۔غلام قادر لانگو ۔جیٹھا نند لاسی ۔جیرام داس لاسی ودیگر نے خطاب کیا قبل ازیں تقریب میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی نے ایس ایم سی فارم میں پارٹی پرچم لہرایا بعازاں تقریب میں مکھی شام لعل لاسی نے تقریب کے مہمان خاص مولانا غلام قادر قاسمی، مفتی محمد نعیم رونجھو، مولانا شاہ محمد صدیقی سمیت جے یو آئی کے کونسلران کو روایتی اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اور تقریب میں شامل مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جے یو آئی ضلع لسبیلہ و حب کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد مدنی نے سرانجام دیئے

Daily Askar

Comments are closed.