ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 5ایس ڈی اوز /اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 5ایس ڈی اوز /اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاکستان واپڈ اایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او مسہ کوٹھا سب ڈویژن بہاولپور احمد علی کی بطور ایس ڈی او مروٹ سب ڈویژن بہاولنگر تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔ اسسٹنٹ انجینئر گرڈ132KVخانپور گرڈاسٹیشن جانی خان کی بطور ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن صادق آباد تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں، قائمقام اسسٹنٹ انجینئر گرڈ132KVصادق آباد گرڈاسٹیشن محمد مدثر کی بطورقائمقام ایس ڈی او چوک بہادرپور سب ڈویژن صادق آبادتعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں، لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ احمد یار سب ڈویژن قبولہ احمد فرید کے خلاف الزامات ثابت ہونے پرایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکنے کی سزادی ہے جبکہ لائن مین فرسٹ احمد یارسب ڈویژن قبولہ محمد واصل کی دو سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.